: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،28جولائی(ایجنسی) وزیر دفاع منوہر پاریکر نے لوک سبھا کو آج بتایا کہ اتراکھنڈ میں چمولی ضلع کے بارہ ہوتی میں گذشتہ دنوں چینی فوجیوں نے دراندازی نہیں کی تھی بلکہ سرحد کی خلاف ورزی کی تھی۔ مسٹر پاریکر نے اس سلسلے میں اپوزیشن
بالخصوص کانگریس اراکین کے خصوصی مطالبہ پر ایوان کو بتایا کہ بارہ ہوتی کا واقعہ چینی فوجیوں کی دراندازی نہیں بلکہ یہ حقیقی کنٹرول لائن واضح نہیں ہونے کی وجہ سے سرحد کی خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔ حالانکہ انہوں نے واضح کیا کہ اس کے باوجود اس واقعہ کے سلسلے میں چینی افسران سے اعتراض درج کرایا جائے گا۔